Skip to main content
2025 Legislative Council General Election - Home

انتخابات کا خلاصہ

خلاصہ

  • بنیادی قانون کے تحت، قانون ساز کونسل ("LegCo") ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے ("HKSAR") کی مقننہ ہے۔ اس کے کام قوانین بنانا، ترمیم کرنا یا منسوخ کرنا؛ ٹیکس اور عوامی اخراجات کی منظوری؛ اور حکومت کے کام پر سوال اٹھانا؛ نیز ہانگ کانگ کے رہائشیوں سے شکایات وصول کرنا اور ان سے نمٹنا ہیں۔ بنیادی قانون کے ضمیمہ II میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ HKSAR کی قانون ساز کونسل 90 ممبران پر مشتمل ہو گی جو الیکشن کمیٹی ("EC") (40 ممبران)، فعال حلقے ("FCs") (30 ممبران) اور جغرافیائی حلقے ("GCs") (20 ممبران) سے براہ راست انتخابات کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔
  • قانون ساز کونسل آرڈیننس (شق 542) کے مطابق، قانون ساز کونسل کی آٹھویں مدت کے لیے انتخابات کے انعقاد کے قابل بنانے کے لیے، چیف ایگزیکٹو نے 24 اکتوبر 2025 کو اس تاریخ کے طور پر نامزد کیا ہے جس دن قانون ساز کونسل کی ساتویں مدت کا اجلاس ختم ہو جائے گا، اور اس طرح اس کا کام ختم ہو جائے گا۔

نامزدگی کی مدت

  • نامزدگی کی مدت: 24 اکتوبر 2025 (جمعہ) سے 6 نومبر 2025 (جمعرات)

پولنگ ڈے کا انتظام

  • پولنگ کا دن: 7 دسمبر 2025 (اتوار)
  • پولنگ کے اوقات: صبح 8:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک (سوائے تعزیری اداروں میں واقع مخصوص پولنگ اسٹیشنوں کے جہاں پولنگ کے اوقات صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوں گے)
  • پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطار میں لگنے کے لیے پولنگ کے دن قانون ساز کونسل کے عام انتخابات کی اس مخصوص انتخابی ویب سائٹ پر وقت کا اندازہ فراہم کیا جائے گا تاکہ ووٹروں کوجب لوگ کم ہوں توووٹ ڈالنے کے وقت کا انتخاب کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

کون ووٹ دے سکتا ہے

  • صرف وہی ممبران جن کے نام الیکشن کمیٹی ممبران کے حتمی رجسٹر میں شامل کیے گئے ہیں الیکشن کمیٹی حلقہ ("ECC") میں نامزدگی اور ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ رجسٹر 17 ستمبر 2025 کو شائع ہوا ہے۔
  • صرف وہ رجسٹرڈ ووٹر جن کے نام 2025 کے فائنل رجسٹر برائے GCs میں شامل کیے گئے ہیں اور رجسٹرڈ انفرادی اور کارپوریٹ ووٹر جن کے نام FCs کے لیے 2025 کے فائنل رجسٹر میں شامل کیے گئے ہیں وہ GC اور/یا FC الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ متعلقہ رجسٹر 25 ستمبر 2025 کو شائع کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیٹی حلقہ

نامزدگی اور امیدواری

  • 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام رجسٹرڈ جغرافیائی حلقوں(GC) کے ووٹر جو عام طور پر نامزدگی سے پہلے 3 سال سے ہانگ کانگ میں مقیم ہیں، امیدواروں کے طور پر نامزد کیےجا سکتے ہیں، یعنی امیدواروں کو الیکشن کمیٹی )EC( کے ممبر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • ہر امیدوار کو کم از کم 10، لیکن زیادہ سے زیادہ 20، EC کے اراکین کی طرف سے نامزد کیا جائے گا، جس میں EC کے 5 شعبوں میں سے ہر ایک سے کم از کم 2 لیکن زیادہ سے زیادہ 4 اراکین شامل ہونگے۔
  • EC ممبر، EC ممبر کی حیثیت سے، ECC الیکشن کے لیے صرف 1 امیدوار کو نامزد کرنے کا حق رکھتا ہے۔

پولنگ

  • "بلاک ووٹ" کا نظام اپنایا گیا ہے۔ بیلٹ پیپر پر 40 سے زیادہ اور نہ ہی اس سے کم امیدواروں کو ووٹ دیا جائے گا۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 40 امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔

فعال حلقے(FCs)

28 فعال حلقوں کی ساخت اور نشستوں کی تقسیم
فعال حلقے(FCs) نشستیں انتخابی حلقوں کی ساخت
افراد ادارے
1 ہیونگ یی کوک 1
2 زراعت اور ماہی گیری 1
3 انشورنس (بیمہ) 1
4 ٹرانسپورٹ (نقل و حرکت) 1
5 تعلیم 1
6 قانونی 1
7 اکاؤنٹسی (حساب کتاب) 1
8 طب اور صحت کی خدمات 1
9 انجینئرنگ 1
10 فن تعمیر، سروے، منصوبہ بندی اور لینڈ سکیپ 1
11 افرادی قوت 3
12 سماجی بہبود 1
13 ریئیل اسٹیٹ اور تعمیرات 1
14 سیاحت 1
15 تجارتی (اول) 1
16 تجارتی (دوم) 1
17 تجارتی (سوئم) 1
18 صنعتی (اول) 1
19 صنعتی (دوم) 1
20 مالیات 1
21 مالیاتی خدمات 1
22 کھیل، پرفارمنگ آرٹس، ثقافت اور اشاعت 1
23 درآمد اور برآمد 1
24 کپڑا اور لباس 1
25 تھوک فروشی اور پرچون 1
26 ٹیکنالوجی اور جدت 1
27 کیٹرنگ 1
28 نیشنل پیپلز کانگریس میں HKSAR کے نمائندے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ("CPPCC ") کی قومی کمیٹی کے HKSAR اراکین اور متعلقہ قومی تنظیموں کے نمائندے 1
مجموعہ 30

نامزدگی اور امیدواری

  • 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام رجسٹرڈ GC ووٹر جو نامزدگی سے پہلے 3 سال سے ہانگ کانگ میں عام طور پر مقیم ہیں، اور متعلقہ FCs کے رجسٹرڈ ووٹر یا اس FC کے ساتھ حقیقی تعلق رکھنے والے امیدواروں کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔
  • امیدواروں کو درج ذیل دو معیارات کو پورا کرنا ہوگا:

    1. متعلقہ FC کے کم از کم 10 لیکن زیادہ سے زیادہ 20 ووٹرکی طرف سے نامزد کردہ؛ اور
    2. الیکشن کمیٹی ((EC کے کم از کم 10 ، لیکن زیادہ سے زیادہ 20 ممبروں کے ذریعہ نامزد کیا گیا ، جس میں الیکشن کمیٹی ((EC کے 5 شعبوں میں سے ہر ایک سے کم از کم 2 لیکن زیادہ سے زیادہ 4 ممبران شامل ہیں۔

  • ایک FC ووٹر کو، ایک ووٹر کی حیثیت سے، اپنی FC کے لیے صرف 1 امیدوار کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے (یا لیبر FC کے معاملے میں 3 نامزدگی فارم تک)۔
  • ایک EC ممبر کو، EC ممبر کی حیثیت سے، FC الیکشن کے لیے صرف 1 امیدوار کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے۔

پولنگ

  • FC انتخابات میں "فرسٹ پاسٹ دی پوسٹ" ووٹنگ سسٹم اپنایا جاتا ہے۔ 28 FCs میں سے، لیبر FC کے ووٹروں کو چھوڑ کر جو 3 امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں، باقی 27 FCs کے ووٹر صرف 1 امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ لیبر FC میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 3 امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔ دوسرے FCs میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو متعلقہ FC کا ممبر منتخب کیا جائے گا۔

جغرافیائی حلقے (GCs)

  • ہانگ کانگ کے علاقوں کو 10 جغرافیائی حلقوں (GCs) میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر حلقہ سے 2 ارکین منتخب کیے جائیں گے۔ 10 جغرافیائی حلقے درج ذیل ہیں:
جغرافیائی حلقوں (GCs) کے نام جغرافیائی حلقوں (GCs) کے کوڈ
ہانگ کانگ آئلینڈ ایسٹ LC 1
ہانگ کانگ آئلینڈ ویسٹ LC 2
کولون ایسٹ LC 3
کولون ویسٹ LC 4
کولون سینٹرل LC 5
نیو ٹیریٹریز ساؤتھ ایسٹ LC 6
نیو ٹیریٹریز نارتھ LC 7
نیو ٹیریٹریز نارتھ ویسٹ LC 8
نیو ٹیریٹریز ساؤتھ ویسٹ LC 9
نیو ٹیریٹریز نارتھ ایسٹ LC 10

نامزدگی اور امیدواری

  • 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام رجسٹرڈ GCووٹرجو نامزدگی سے فوراً پہلے 3 سال سے ہانگ کانگ میں عام طور پر مقیم ہیں انہیں امیدوار کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔
  • امیدواروں کو درج ذیل دو معیارات کو پورا کرنا ہوگا:

    1. متعلقہ GC کے کم از کم 100 ، لیکن زیادہ سے زیادہ 200 ووٹر کے ذریعے نامزد کردہ ؛ اور
    2. الیکشن کمیٹی ((EC کے کم از کم 10 ، لیکن زیادہ سے زیادہ 20 ممبروں کے ذریعہ نامزد کیا گیا، جس میں الیکشن کمیٹی ((EC کے 5 شعبوں میں سے ہر ایک سے کم از کم 2 لیکن زیادہ سے زیادہ 4 ممبران شامل ہیں۔

  • ایک GC ووٹر کو ، ایک GC ووٹر کی حیثیت سے، اپنے GC کے لیے صرف 1 امیدوار کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے۔
  • EC ممبر کو، EC ممبر کی حیثیت سے، GC الیکشن کے لیے صرف 1 امیدوار کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے۔

پولنگ

  • "ڈبل سیٹیں اور سنگل ووٹ" ووٹنگ سسٹم اپنایا گیا ہے۔ GC کا ہر ووٹر 1 امیدوار کو ووٹ دے سکتا ہے۔ ہر GC میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔

ووٹ کہاں دینا ہے

  • ECC کے ووٹروں کے علاوہ، ہر ووٹر یا مجاز نمائندہ جغرافیائی حلقے اور فعال حلقے (اگر قابل اطلاق ہو) کے لیے اپنا ووٹ ووٹروں کے حتمی رجسٹر میں درج اپنے رہائشی پتے کے قریب نامزد عام پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گا۔
  • زیر حراست ووٹروں یا مجاز نمائندوں کے لیے تعزیری اداروں یا پولیس اسٹیشنوں میں مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا جائے گا۔
  • پولنگ کے دن سے 10 دن پہلے (زیادہ سے زیادہ 27 نومبر 2025 تک) متعلقہ ووٹروں یا مجاز نمائندوں کو انفرادی ووٹر یا مجاز نمائندے کے نامزد پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات ظاہر کرنے والا ایک پول کارڈ جاری کیا جائے گا۔
  • آیا کہ ووٹر یا مجاز نمائندے کے لیے مختص کردہ پولنگ اسٹیشن وہیل چیئر استعمال کرنے والوں یا لوگوں جن کو نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے کے لیے قابل رسائی ہے ، اس کی وضاحت iAM اسمارٹ اور پول کارڈ کے ساتھ منسلک مقام کے نقشے میں کی جائے گی۔ اگر ایسے ووٹروں یا مجاز نمائندوں کو مختص پولنگ اسٹیشن جانے میں دشواری پیش آتی ہے، تو وہ اسی جغرافیائی حلقے کے لیے مخصوص پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹریشن اور الیکٹورل آفس میں 2 دسمبر 2025 سے پہلے بذریعہ فیکس (2891 1180)، ای میل ( reoenq@reo.gov.hk) ، بذریعہ ٹیلی فون (1001 2891) ، بذریعہ ڈاک (F, Treasury Building, 3 Tonkin Street West, Cheung Sha Wan, Kowloon (8/درخواست دے سکتے ہیں۔
  • اگر ووٹروں یا مجاز نمائندوں کو ووٹنگ سے متعلق معلومات کی زبانی ترجمہ میں مدد کی ضرورت ہے، تو وہ 24 سے 28 نومبر 2025 اور1 سے 7 دسمبر 2025 تک درج ذیل ہاٹ لائن کے ذریعے نسلی اقلیتی مرکز ("CHEER") کو کال کر سکتے ہیں۔

    زبان ہاٹ لائن نمبر
    بھاسا انڈونیشیا 3755 6811
    ہندی 3755 6877
    نیپالی 3755 6822
    پنجابی 3755 6844
    تگالوگ 3755 6855
    تھائی 3755 6866
    اردو 3755 6833
    ویتنامی 3755 6888

ضرورت مند ووٹروں کے لیے خصوصی قطار

  • ووٹ ڈالنے کے لیے صرف اور مجاز نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہے۔
  • "منصفانہ اور مساوی سلوک" کے اصول کے تحت، ووٹروں اور مجاز نمائندوں کو ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑا ہونا چاہیے۔ ووٹر اور مجاز نمائندے جنہیں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کے لیے دوسروں سے مدد درکار ہوتی ہے وہ پریزائیڈنگ آفیسر سے درخواست کر سکتے ہیں۔
  • اگر پریزائیڈنگ آفیسر مطمئن ہے کہ کوئی شخص جو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر پہنچتا ہے، یا اس میں موجود ہوتا ہے، وہ درج ذیل تفصیل کے اندر آتا ہے، پریزائیڈنگ آفیسر بیلٹ پیپر کی درخواست کے لیے اس شخص کو فوری طور پر نامزد علاقے یا قطار کے اختتام پر اگر اس علاقے میں کوئی قطار بنی ہوئی ہے، جانے کی ردخواست کر سکتا ہے —

    • جس کی عمر 70 سال سے کم نہ ہو*؛
    • جو حاملہ ہے؛ یا
    • جو بیماری، چوٹ، معذوری یا چلنے پھرنے کے لیے معاون آلات پر انحصار کی وجہ سے طویل وقت تک قطار میں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہے یا اسے قطار میں کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

    * بشمول جس کے دستاویز میں اس شخص کی پیدائش کا سال درج ہے، بغیر کسی مہینے اور/یا پیدائش کے دن، جو موجودہ سال جس میں پولنگ کا دن آتا ہے سے 70 سال پہلے ہے (جو کہ 1955 میں یا اس سے پہلے کا ہے)

  • پریزائیڈنگ آفیسر مذکورہ بالا ووٹروں یا مجاز نمائندوں کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر آرام کرنے کے لیےبیٹھنے کی جگہ بھی مختص کرے گا، اگر وہ چاہیں تو آرام کرسکتے ہیں۔ آرام کرنے کے بعد، وہ بیلٹ پیپر جاری کرنے والی میزوں کی طرف بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینے کے لیے بھیجے جانے سے پہلے خصوصی قطار میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔
  • ووٹنگ کی خودمختاری اور ووٹ کی رازداری کے اصولوں کی بنیاد پر، قانون کسی کو بھی (چاہے وہ ووٹر کا رشتہ دار یا دوست ہی کیوں نہ ہو) اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر کے ساتھ جانے یا اس کی مدد کرنے سے منع کرتا ہے۔ ایک ووٹر جس کو خود بیلٹ پیپر پر نشان لگانے میں دشواری ہو، وہ قانون کے مطابق، پریزائیڈنگ آفیسر یا پریزائیڈنگ آفیسر کے نائب سے کہہ سکتا ہے کہ وہ ایک پولنگ عملہ بطور گواہ کی موجودگی میں ووٹر کی ووٹنگ کی ترجیح کے مطابق بیلٹ پیپر کو نشان زد کرے۔ پریزائیڈنگ آفیسر کو اختیار استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جہاں مناسب ہو، ساتھ آنے والے افراد کو ووٹروں کے ساتھ مل کر خصوصی قطار استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن ووٹروں کو دوسرے افراد کی مدد کی حقیقتاً ضرورت ہے۔

بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات

  • مروجہ قانون سازی کے تحت، بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینے والے ووٹر یا مجاز نمائندے کو اپنے HKID کارڈ کی اصل یا درج ذیل مخصوص متبادل دستاویز (دستاویزات) پیش کرنے چاہئیں:

    • ایک درست HKSAR پاسپورٹ کی اصل؛ یا
    • استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کی اصل؛ یا
    • HKID کارڈ کے لیے درخواست کی تصدیق کی اصل؛ یا
    • فرد کی درست سی مین کے شناختی کتاب کی اصل؛ یا
    • ویزا کے مقاصد کے لیے فرد کی شناخت کے درست دستاویز کی اصل؛ یا
    • ایک دستاویز جو پولیس افسر کو اس فرد کے HKID کارڈ کے گم یا ضائع ہونے کی رپورٹ یا استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ یا HKID کارڈ کے لیے درخواست کی تصدیق (جسے عام طور پر "گمشدہ جائیداد کا میمو" کہا جاتا ہے) بطور ثبوت ۔ ایک درست پاسپورٹ کی اصل* یا اسی طرح کاسفری دستاویز (مثال کے طور پر HKSAR پاسپورٹ کے علاوہ پاسپورٹ یا گھر واپسی کا اجازت نامہ) جو اس کا نام اور تصویر دکھاتا ہو۔
      * برٹش نیشنل (اوورسیز) ( BN( O)) پاسپورٹ ایک درست سفری دستاویز اور شناخت کا ثبوت نہیں ہے۔

  • تفصیلات کے لیے، براہ کرم الیکٹورل افیئر کمیشن (الیکٹورل پروسیجر) (قانون ساز کونسل) ریگولیشن (Cap. 541D) کے سیکشن 50 سے رجوع کریں۔

ووٹروں /مجاز نمائندوں کے لیے یاد دہانی

  • بدعنوانی کے خلاف آزاد کمیشن ("ICAC") کے ذریعہ نافذ کردہ الیکشن (بدعنوان اور غیر قانونی طرز عمل) آرڈیننس (Cap. 554) کے مطابق، ایک ووٹروں یا مجاز نمائندے کو ہانگ کانگ یا کسی اور جگہ پر درج ذیل کارروائیاں ہر گز نہیں کرنی چاہئیں:

    • جان بوجھ کر کسی بھی شخص کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے روکنا اور منع کرنا۔ انتخابی مدت کے دوران عوامی سرگرمی کے ذریعے کسی بھی شخص کو ووٹ نہ دینے، خالی یا غلط ووٹ ڈالنے کے لیے اکسانا۔
    • الیکشن میں یہ جانتے ہوئے ووٹ دینا کہ وہ ایسا کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ یا انتخابی افسر کو جان بوجھ کر یا لاپرواہی سے مادی طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات ( مثلاً جھوٹا رہائشی پتہ) دینے کے بعد الیکشن میں ووٹ دینا ۔
    • ( بصورت دیگر انتخابی قانون کی طرف سے واضح طور پر اجازت دی گئی ہے) کسی دوسرے شخص کے نام پر بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینا یا، الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد، اسی الیکشن میں اس شخص کا اپنے نام سے بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینا۔
    • قانونی اختیار کے بغیر، کسی دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر فراہم کرنا؛ بیلٹ پیپر کو خراب کرنا یا تباہ کرنا۔
    • انتخابی اخراجات کے ایجنٹ کے بطور امیدوار تحریری طور پر اختیار کیے بغیر انتخابات میں امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات اٹھانا۔
    • انتخابات میں کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کے بارے میں حقیقت کا مادی طور پر غلط یا گمراہ کن بیان شائع کرنا۔
    • ایک انتخابی اشتہار شائع کرنا جس میں معاون شخص یا تنظیم کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی شخص یا تنظیم کی حمایت شامل ہو۔

  • انتخابی اسٹیک ہولڈروں کو اپنے تشہیر کے پروگراموں کے حوالے سے حوالہ جات اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ICAC نے ایک واضح الیکشن ویب سائٹ (www.icac.org.hk/elections) قائم کی ہے ۔

  • پولنگ اسٹیشن میں درج ذیل کام بھی ممنوع ہیں

    • دوسرے ووٹروں اور مجاز نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنا بشمول بیلٹ پیپر پر اپنا ووٹ دوسروں کو دکھانا یا الیکٹرانک بات چیت کے لیے موبائل ٹیلی فون یا کوئی دوسرا آلہ استعمال کرنا۔
    • فلم بنانا، تصاویر لینا یا کوئی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کرنا۔
    • دوسرے ووٹرں یا مجاز نمائندوں سے ان کے بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کو کہنا۔ ضرورت پڑنے پر، ووٹر یا مجاز نمائندے، قانون کے مطابق، پریزائیڈنگ آفیسر سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ پولنگ افسر کی موجودگی میں اپنے بیلٹ پیپر پر نشان لگائیں۔
    • دوسرے ووٹروں یا مجاز نمائندوں کے ساتھ مداخلت کرنا جو اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔