跳到主要内容
2025年选举委员会界别分组补选 - 主页

انتخابات کا خلاصہ

انتخابی کمیٹی کا خلاصہ

انتخابی کمیٹی ("EC") کی تشکیل 22 اکتوبر2021 کو کی گئی تھی، پانچ سال کے عہدے کی مدت کے ساتھ جو 21 اکتوبر 2026 کو ختم ہو گی۔ EC کے اراکین کی تعداد 1,500 ہے، اور EC اراکین (a) چیف ایگزیکٹو ("CE") کے امیدواروں کو نامزد اور CE کو منتخب کرنے کے؛ (b) قانون ساز کونسل ("LegCo") کے امیدواروں کی نامزدگی؛ اور ( LegCo (cکے 40 اراکین کے انتخاب کےذمہ دار ہیں۔

EC اراکین کو منتخب کرنے کے تین طریقے ہیں:

  • 1. ذیلی شعبوں کے مخصوص دفاتر کے حاملین بطور بہ حیثیت عہدہ اراکین رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں
  • 2. ذیلی شعبوں کے نامزد اداروں کے ذریعہ مقررکردہ
  • 3. ذیلی شعبوں میں اہل کارپوریٹ یا انفرادی ووٹروں کے ذریعے منتخب کردہ

متعلقہ قانون سازی کے مطابق، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر(انتخابی اندراج آفیسر) ("ERO") کو LegCo کے عہدے کی موجودہ مدت کے اختتام سے پہلے EC کے اراکین کا ایک صوبائی رجسٹر مرتب اور شائع کرنا چاہیے۔ صوبائی رجسٹر کی اشاعت کے بعد، الیکٹورل افیئرز کمیشن (کمیشن برائے انتخابی امور) ("EAC") کو EC پر ہر ذیلی شعبے کے لیے نامزدگی یا انتخاب کے ذریعے منتخب کردہ اراکین کی تعداد کا پتہ لگانا چاہیے، اور اگر اراکین کی تعداد ذیلی سیکشن کے لیے مختص کیے گئے اراکین کی تعداد سے کم ہے، تو EAC کو اضافی نامزدگی یا ذیلی شعبہ کے ضمنی انتخاب کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ EC کی آسامیاں بھری جا سکیں۔

بھرنے کے لیے درکار EC آسامیوں کی تعداد

شعبے ذیلی شعبے آسامیوں کی تعداد –
نامزدگی کے ذریعے منتخب کردہ EC ممبران
آسامیوں کی تعداد –
انتخاب کے ذریعے منتخب کردہ EC ممبران
پہلا شعبہ –
صنعتی، تجارتی اور مالیاتی شعبے
1 کیٹرنگ - 1
2 تجارتی (اول) - 2
3 تجارتی (دوم) - 1
4 تجارتی (سوئم) - 1
5 ہانگ کانگ کے آجروں کی فیڈریشن - 1
6 مالیات - 0
7 مالیاتی خدمات - 0
8 ہوٹل - 1
9 درآمدات اور برآمدات - 2
10 صنعتی (اول) - 2
11 صنعتی (دوم) - 1
12 انشورنس(بیمہ) - 0
13 ریئیل اسٹیٹ اور تعمیرات - 2
14 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے - 1
15 کپڑا اور لباس - 0
16 سیاحت - 1
17 ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) - 1
18 تھوک فروشی اور پرچون - 0
ذیلی مجموعہ )پہلا شعبہ( 0 17
دوسرا شعبہ –
پیشے
1 اکاؤنٹنسی (حساب کتاب) 3 0
2 فن تعمیر، سروے، منصوبہ بندی اور لینڈ سکیپ - 1
3 چائینیز ادویات 0 1
4 تعلیم: - 2
5 انجینئرنگ - 0
6 قانونی 0 1
7 طب اور صحت کی خدمات - 3
8 سماجی بہبود - 0
9 کھیل، پرفارمنگ آرٹس، ثقافت اور اشاعت 2 1
10 ٹیکنالوجی اور انوویشن 1 5
ذیلی مجموعہ) دوسرا شعبہ( 6 14
تیسرا شعبہ –
عوام الناس، افرادی قوت، مذہبی اور دیگر شعبے
1 زراعت اور ماہی گیری - 1
2 چائینیز فیلو ٹاؤنزمین کی انجمنیں - 7
3 گراس روٹس ایسوسی ایشنز - 8
4 افرادی قوت - 2
5 مذہبی 3 -
ذیلی مجموعہ) تیسرا شعبہ( 3 18
چوتھا شعبہ –
ممبران قانون ساز کونسل، ضلعی تنظیموں اور دیگر تنظیموں کے نمائندے۔
1 قانون ساز کونسل کے ممبران - -
2 ہیونگ یی کوک - 5
3 مین لینڈ میں ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی انجمنوں کے نمائندے 1 -
4 ایریا کمیٹیوں کے اراکین، جرائم مخالف ضلعی کمیٹیوں، اور ہانگ کانگ اور کولون کی آگ سے حفاظت کی ضلعی کمیٹیوں کے نمائندے - 6
5 ایریا کمیٹیوں کے اراکین، جرائم مخالف ضلعی کمیٹیوں، اور نیو ٹیریٹریز کی آگ سے حفاظت کی ضلعی کمیٹیوں کے نمائندے - 6
ذیلی مجموعہ) چوتھا شعبہ( 1 17
پانچواں شعبہ –
NPC میں HKSAR کے نمائندے، CPPCC کی قومی کمیٹی کے HKSAR اراکین اور متعلقہ قومی تنظیموں کے ہانگ کانگ کے اراکین کے نمائندے
1 ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ (HKSAR) نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کے نمائندے اور چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس (CPPCC) کی قومی کمیٹی کے HKSAR اراکین - -
2 ہانگ کانگ کی متعلقہ قومی تنظیموں کے اراکین کے نمائندے - 27
ذیلی مجموعہ) پانچواں شعبہ( 0 27
مجموعہ: 10 93

نامزدگی کا انتظام

  • انتخاب کے ذریعے منتخب ہونے والے EC اراکین کی ذیلی شعبوں میں آسامیوں کے لیے، ہر امیدوار کو متعلقہ ذیلی شعبے میں کم از کم پانچ کارپوریٹ یا انفرادی ووٹروں کے ذریعے نامزد کیا جائے گا۔
  • ہر کارپوریٹ یا انفرادی ووٹر صرف اتنے امیدواروں کو نامزد کر سکتا ہے جو ضمنی انتخابات میں متعلقہ ذیلی حلقوں میں منتخب ہونے والی نشستوں کی تعداد سے زیادہ نہ ہوں۔
  • نامزدگی کی مدت: 22جولائی تا 4اگست 2025
  • نامزدگی فارم رجسٹریشن اینڈ الیکٹورل آفس ( دفتر برائے اندراج و انتخاب) کی ویب سائٹ (www.reo.gov.hk) سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں یا درج ذیل دفاتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
    • ضلعی دفاتر؛ یا
    • منتخب افسران کے دفاتر؛ یا
    • رجسٹریشن اینڈ الیکٹورل آفس (دفتر برائے اندراج و انتخاب) کے دفاتر

(8/F, Treasury Building, 3 Tonkin Street West, Cheung Sha Wan, Kowloon or Unit 2301-03, 23/F, Millennium City 6, 392 Kwun Tong Road, Kwun Tong, Kowloon)


امیدوار کے طور پر نامزد ہونے کی اہلیت

  • 18 سال کی عمر تک پہنچ چکا ہے؛
  • جغرافیائی حلقے کے لیے رجسٹرڈ ہے؛ اور
  • اس ذیلی شعبہ کے لیے ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہے (صرف ہیونگ یی کک ، ہانگ کانگ آئیلینڈ اور کولون یا نیو ٹیریٹریز کی ایریا کمیٹیوں کے اراکین، جرائم مخالف ضلعی کمیٹیوں، اور آگ سے حفاظت کی ضلعی کمیٹیوں کے نمائندوں اور ہانگ کانگ کے متعلقہ قومی تنظیموں کے اراکین کے ذیلی شعبوں کے نمائندوں جہاں انفرادی ووٹر ہیں پر لاگو ہوتا ہے) یا ذیلی شعبہ کے ساتھ مناسب تعلق ہے ۔

2025 انتخابی کمیٹی ذیلی شعبہ کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا انتظام

پولنگ کا دن: 7 ستمبر 2025 (اتوار)
پولنگ کے اوقات: صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک۔
(تعزیری اداروں میں قائم کیے جانے والے مخصوص پولنگ اسٹیشنوں (اگر کوئی ہے) کے پولنگ کے اوقات صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہیں)

ووٹ کہاں دینا ہے

ہر ووٹر یا مجاز نمائندے کو اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ایک نامزد عام پولنگ اسٹیشن پر تفویض کیا جائے گا۔

ایک ووٹر یا ایک مجاز نمائندے کو پولنگ کے دن سے کم ازکم پانچ دن پہلے نامزد پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات دکھانے والا پول کارڈ موصول ہوگا۔

تمام عام پولنگ اسٹیشن ان لوگوں کے لیے قابل رسائی ہیں جو وییل چیئر استعمال کرتے ہیں یا جنہیں نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔

زیر حراست ووٹر یا مجاز نمائندے کے لیے مناسب طور پر تعزیری ادارے یا پولیس اسٹیشن میں مخصوص پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دینے کا انتظام کیا جائے گا۔

اگر ووٹروں کو ووٹنگ سے متعلق معلومات کے لیے ترجمہ کی مدد درکار ہو تو وہ 25 سے 29 اگست 2025 اور 1 سے 7 ستمبر 2025 تک درج ذیل ہاٹ لائن کے ذریعے نسلی اقلیتوں کے مرکز(CHEER) کو کال کر سکتے ہیں۔

زبان ہاٹ لائن نمبر
بھاسا انڈونیشیا 3755 6811
ہندی 3755 6877
نیپالی 3755 6822
پنجابی 3755 6844
تگالوگ 3755 6855
تھائی 3755 6866
اردو 3755 6833
ویتنامی 3755 6888


ووٹ دینے کا طریقہ

ایک ووٹر یا ایک مجاز نمائندے کو اپنے درست ہانگ کانگ شناختی کارڈ ("HKID کارڈ") یا دیگر مخصوص متبادل دستاویز (دستاویزات) کی اصل کاپی (براہ کرم تفصیلات کے لیے ذیل میں "بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویز" کے سیکشن کو دیکھیں)جیسا کہ پول کارڈ پر ظاہر کیا گیا ہے 7 ستمبر 2025 کو پولنگ کے اوقات کے دوران (صبح 9:00 تا شام 6:00 بجے) (اتوار) اپنے نامزد پولنگ اسٹیشن پر لانے کی ضرورت ہے اور پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات عملے کے سامنے پیش کریں۔

پولنگ کا عملہ درست HKID کارڈ کو اسکین کرنے کے لیے الیکٹرانک پول رجسٹر (EPR) سسٹم کا ایک ٹیبلٹ استعمال کرے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ شخص ووٹر ہے اور/یا متعلقہ ذیلی حلقوں کا مجاز نمائندہ ہے، اور بیلٹ پیپر(پیپرز) کی تعداد جس کا وہ حقدار ہے/نیز بیلٹ پیپر(پیپرز) کی تعداد اور اقسام جن کا وہ حقدار ہے۔ تصدیق کے بعد، پولنگ عملہ EPR سسٹم میں اجراء کو ریکارڈ کرے گا اور ووٹر یا مجاز نمائندے کو بیلٹ پیپر(پیپرز) جاری کرے گا۔

بیلٹ پیپر(پیپرز) حاصل کرنے کے بعد، ووٹر یا مجاز نمائندے کو پولنگ عملے کی طرف سے دی گئی اور بیلٹ پیپر (پیپرز) پر پرنٹ شدہ اور ووٹنگ کے کمرے کے اندر چسپاں نوٹس پر موجود ہدایات پرعمل کرنا چاہیے ۔ ووٹر یا مجاز نمائندے کو ووٹنگ کے کمرے میں بیلٹ پیپر(پیپرز) پر نشان لگانا چاہیے۔ خلاصہ، براہ کرم:

  • فراہم کردہ قلم کے ساتھ اپنی پسند کے امیدواروں کے ناموں کے سامنے بیضوی شکل میں رنگ کریں؛
  • متعلقہ ذیلی شعبہ میں سیٹوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ ووٹ نہ دیں (وہ نمبر بیلٹ پیپر پر دکھایا جائے گا)؛ اور
  • بیلٹ پیپر کو تہہ کیے بغیر، بیلٹ باکس میں ڈالیں جس کی نشان زد طرف نیچے کی طرف ہو۔
  • ووٹنگ کے طریقہ کار پر رہنمائی کی وضاحت

ووٹ ڈالنے کا ہر کمرہ ایک وقت میں صرف ایک ووٹر یا مجاز نمائندے کو استعمال کرنا چاہیے۔ ووٹ دینے کی خودمختاری اور ووٹ کی رازداری کے اصولوں کی بنیاد پر، قانون کے تحت کسی کو بھی (چاہے وہ ووٹر/مجاز نمائندے کا رشتہ دار یا دوست ہی کیوں نہ ہو) اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر کے ساتھ جانے یا اس کی مدد کرنے کی ممانعت ہے۔

ووٹر یا مجاز نمائندے جو خود اپنا ووٹ ڈالنے سے قاصر ہیں، قانون کے مطابق، پریزائیڈنگ آفیسر یا ڈپٹی سے اپنے پسندیدہ ووٹ کے مطابق بیلٹ پیپرز پر نشان لگانے کے لیے مدد لے سکتے ہیں۔ اس پورے عمل کو ایک اور پولنگ عملہ دیکھے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ووٹ ڈالنے کا عمل منصفانہ طریقے سے ہوگا۔

اگر کوئی ووٹر یا مجاز نمائندہ بیلٹ پیپر پر نشان لگانے میں غلطی کرتا ہے یا اس نے نادانستہ طور پر بیلٹ پیپر خراب کر دیا ہے، تو وہ بیلٹ پیپر کو پریذائیڈنگ آفیسر کو واپس کرسکتا ہے اور اسے تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتا ہے۔

ایک ووٹر یا ایک مجاز نمائندہ پولنگ اسٹیشن پر دستیاب بیلٹ پیپر چیکنگ مشین کو رضاکارانہ طور پر استعمال کر سکتا ہے تاکہ نشان زدہ بیلٹ پیپر کو اسکین کر کے یہ جانچ سکے کہ آیا اسے انتخابی قانون کے مطابق نشان زد کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ نظام ووٹر یا مجاز نمائندے کی نشان زد انتخابی پسند کو ریکارڈ یا شمار نہیں کرے گا۔ دکھائے گئے پیغام کی بنیاد پر، ووٹر یا مجاز نمائندہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ مزید کارروائی کرے یا بیلٹ پیپر کو براہ راست بیلٹ باکس میں ڈال دے۔


بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات

مروجہ قانون سازی کے تحت، بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینے والے ووٹر یا مجاز نمائندے کو اپنے درست HKID کارڈ کی اصل کاپی یا درج ذیل مخصوص متبادل دستاویز(دستاویزات) پیش کرنے چاہیں:

  • ایک درست HKSAR پاسپورٹ کی اصل کاپی؛ یا
  • استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ؛ یا
  • درست HKID کارڈ کے لیے درخواست کی تصدیق کی اصل کاپی؛ یا
  • پرسنز سی مین کی شناختی کتاب کی اصل کاپی؛ یا
  • ویزا کے مقاصد کے لیے کسی شخص کی شناخت کے درست دستاویز کی اصل کاپی؛ یا
  • شخص کے درست HKID کارڈ یا استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کے کھو جانے یا خراب ہو جانے کی پولیس افسر کو کی جانے والی رپورٹ کے ثبوت کا ایک دستاویز یا درست HKID کارڈ کے لیے دی گئی درخواست کا تصدیق نامہ (جسے عام طور پر "گمشدہ جائیداد کا میمو" کہا جاتا ہے) مع ایک درست پاسپورٹ* یا اسی طرح کی کوئی سفری دستاویز کی اصل کاپی (مثلاً HKSAR پاسپورٹ کے علاوہ کوئی پاسپورٹ یا وطن واپسی کا اجازت نامہ) جس پر اس شخص کا نام اور تصویر ہو.
    * برٹش نیشنل (اوورسیز) پاسپورٹ ایک درست سفری دستاویز اور شناخت کا ثبوت نہیں ہے۔

تفصیلات کے لیے، براہ کرم الیکٹورل افیئرز کمیشن (کمیشن برائے انتخابی امور) کے سیکشن 50 (الیکٹورل طریقہ کار) (EC) ضابطہ (شق I541) سے رجوع کریں.


ضرورت مند ووٹروں کے لیے خصوصی قطار

پولنگ اسٹیشن میں صرف ووٹروں یا مجاز نمائندوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

"منصفانہ اور مساوی سلوک" کے اصول کے تحت، ووٹروں یا مجاز نمائندوں کو ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑا ہونا چاہیے۔ ووٹر یا مجازنمائندے جنہیں پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کے لیے دوسروں سے مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ پریزائیڈنگ آفیسر سے درخواست کر سکتے ہیں۔

اگر پریذائیڈنگ آفیسر مطمئن ہے کہ کوئی شخص جو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن پر آتا ہے، یا اس میں موجود ہوتا ہے، وہ درج ذیل تفصیل کے اندر آتا ہے، تو پریذائیڈنگ آفیسر بیلٹ پیپر کی درخواست کے لیے اس شخص کو فوری طور پر نامزد جگہ (یا قطار کے اختتام پر اگر اس جگہ سے کوئی قطار بنی ہوئی ہے) پر جانے کی ہدایت کر سکتا ہے، —

  • جس کی عمر 70 سال سے کم نہ ہو*؛
  • جو حاملہ ہے؛ یا
  • جو بیماری، چوٹ، معذوری یا چلنے پھرنے کے لیے معاون آلات پر انحصار کی وجہ سے طویل وقت تک قطار میں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہے یا اسے قطار میں کھڑا ہونے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    * درج ذیل شخص سمیت —

  • جس کے دستاویزمیں اس شخص کی پیدائش کا سال درج ہے، بغیر کسی مہینے اور دن کے، جو کہ موجودہ سال سے 70 سال پہلے ہے جس میں پولنگ کا دن آتا ہے۔ یا
  • جس کا دستاویز ظاہرکرتا ہے، یوم پیدائش کے بغیر، اس شخص کی پیدائش کا سال جو موجودہ سال سے 70 سال پہلے ہے جس میں پولنگ کا دن آتا ہے اور اس شخص کی پیدائش کا مہینہ موجودہ مہینے کے برابر یا اس سے پہلے جس میں پولنگ کا دن آتا ہے۔

پریزائیڈنگ آفیسر مذکورہ بالا ووٹروں یا مجاز نمائندوں کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر آرام کرنے کے لیے بیٹھنے کی جگہ بھی مختص کرے گا، اگر وہ چاہیں تو آرام کرسکتے ہیں۔ آرام کرنے کے بعد، وہ بیلٹ پیپر جاری کرنے والی میزوں کی طرف بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دینے کے لیے بھیجے جانے سے پہلے خصوصی قطار کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

ووٹ کی خودمختاری اور ووٹ کی رازداری کے اصولوں کی بنیاد پر، قانون کسی کو بھی (چاہے وہ ووٹر کا رشتہ دار یا دوست ہی کیوں نہ ہو) ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر یا مجاز نمائندے کے ساتھ جانے یا اس کی مدد کرنے سے روکتا ہے۔ ایک ووٹر یا کوئی مجاز نمائندہ جسے خود بیلٹ پیپر پر نشان لگانے میں دشواری ہو، قانون کے مطابق، پریذائیڈنگ آفیسر یا ڈپٹی سے کہہ سکتا ہے کہ وہ اس شخص کی ووٹ کی ترجیح کے مطابق، ایک پولنگ عملے کی بطور گواہ موجودگی میں بیلٹ پیپر پر نشان لگا دے۔ پریزائیڈنگ آفیسر کو جہاں مناسب ہو، اپنی قوت فیصلہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کہ ایسے ووٹر جن کو دوسروں کے ساتھ کی واقعی ضرورت ہے ان کے ساتھ ان کے معاون افراد کو خصوصی قطار استعمال کرنے کی اجازت دے ۔


ووٹروں/مجاز نمائندوں کے لیے چیک لسٹ

انتخابات (بدعنوان اور غیر قانونی طرزعمل) آرڈیننس (شق 554) کے مطابق جس کو بدعنوانی کے خلاف آزاد کمیشن ("ICAC") کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے، ووٹر یا مجازنمائندے کو ہانگ کانگ یا کسی اور جگہ پر درج ذیل کارروائیاں نہیں کرنی چاہئیں:

  • انتخابات میں ووٹ نہ دینے، یا الیکشن میں کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کو ووٹ دینے یا ووٹ نہ دینے پر کسی بھی شخص سے کوئی فائدہ (بشمول رقم، تحفہ وغیرہ)، کھانا، پینا یا تفریح طلب کرنا یا قبول کرنا۔
  • کسی قسم کا کوئی فائدہ (بشمول رقم، تحفہ وغیرہ)، کھانے، پینے یا تفریح کسی شخص کو انتخابات میں ووٹ نہ دینے، یا کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے کی ترغیب یا انعام کے طور پر پیش کرنا۔
  • کسی بھی شخص کو انتخابات میں ووٹ دینے یا نہ دینے یا انتخابات میں کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے پر اکسانے کے لیے کسی کے خلاف طاقت یا دباؤ کا استعمال کرنا یا دھمکی دینا؛
  • دھوکہ دہی سے کسی بھی شخص کو انتخابات میں ووٹ نہ دینے، یا انتخابات میں کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے پر آمادہ کرنا
  • کسی بھی شخص کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے جان بوجھ کر روکنا اور منع کرنا۔
  • انتخابات میں ووٹ دینا یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ یا انتخابی افسر کو جان بوجھ کر یا لاپرواہی سے مادی طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات (مثلاً غلط رہائشی پتہ) دینے کے بعد الیکشن میں ووٹ دینا۔
  • انتخابی اخراجات کے ایجنٹ کے طور پر امیدوار کی طرف سے تحریری اجازت نامہ کے بغیر انتخابات میں امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات اٹھانا۔
  • انتخابات میں کسی خاص امیدوار یا مخصوص امیدواروں کے بارے میں غلط یا گمراہ کن بیان شائع کرنا۔
  • کسی شخص یا تنظیم کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر ایک انتخابی اشتہار جس میں اس معاون شخص یا تنظیم کی طرف سے حمایت شامل ہو شائع کرنا
  • انتخابی مدت کے دوران عوامی سطح پر کوئی کاروائی کر کے کسی دوسرے شخص کو انتخابات میں ووٹ نہ دینے یا غلط طریقے سے ووٹ دینے کے لیے اکسانا۔

ICAC نے انتخابی منسلک افراد (اسٹیک ہولڈر) کے لیے تشہیری پروگراموں کے حوالے سے حوالہ جات اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک شفاف انتخابات ویب سائٹ قائم کی ہے۔ براہ کرم www.icac.org.hk/electionsملاحظہ کریں۔

پولنگ اسٹیشن میں درج ذیل اعمال بھی ممنوع ہیں:

  • دوسرے ووٹروںیا مجاز نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنا بشمول بیلٹ پیپر پر اپنا ووٹ دوسروں کو دکھانا یا الیکٹرانک مواصلت کے لیے موبائل ٹیلی فون یا کوئی دوسرا آلہ استعمال کرنا۔
  • فلم بنانا، تصاویر لینا یا کوئی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کرنا۔
  • دوسرے ووٹروں یا مجاز نمائندوں سے اپنے بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کے لیے کہنا۔ ضرورت پڑنے پر، ووٹر یا مجاز نمائندے،قانون کے مطابق، پریزائیڈنگ آفیسر سے پولنگ آفیسر کی موجودگی میں اپنے بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  • دوسرے ووٹروں یا مجاز نمائندوں کے ساتھ مداخلت کرنا جو اپنا ووٹ ڈال رہے ہوں۔


نامزدگی کے ذریعے منتخب ہونے والے EC اراکین کے لیے اضافی نامزدگی کا انتظام

  • نامزدگی کے ذریعے منتخب ہونے والے EC ارکان کے لیے آسامیوں والے ذیلی شعبوں کے لیے، ہر متعلقہ مقررکردہ ادارے کو اپنے منتخب کردہ افراد کی ایک تعداد کو EC میں اپنا نمائندہ بننے کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔ نامزد رکن کو درج ذیل تقاضے پورا کرنا چاہیے:
    • 1. LCO کے تحت جغرافیائی حلقے کے ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور رجسٹرڈ ہونے کا اہل بھی ہے اور رجسٹرڈ ہونے کے لیے نااہل قرار نہیں دیا گیا ہے؛ اور
    • 2. متعلقہ ذیلی شعبے کے ساتھ مناسب تعلق ہے۔
  • اگر نامزد افراد کی تعداد مقررکردہ ادارے کے لیے خالی نشستوں کی تعداد سے زیادہ ہے، تو مقررکردہ ادارے کو اس بات کی نشاندہی کرنی چاہیے کہ خالی آسامی کو پُر کرنے میں نامزد افراد میں سے کس کو ترجیح دی جانی ہے۔ اور زیادہ نامزد افراد کی، اگر ایک سے زیادہ ہوں، ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کریں۔ اگر مقررکردہ ادارہ اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا ہے کہ کن امیدواروں کو ترجیح دی جانی ہے، تو ناظم انتخابات کو قرعہ اندازی کے ذریعے ان نامزد افراد کی ترجیحی ترتیب کا تعین کرنا چاہیے۔
  • CERC کو اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آیا نامزد افراد کو نامزدگی فارم میں بتائی گئی ترجیحی ترتیب کے مطابق یا ناظم انتخابات کی طرف سے مقرر کردہ قرعہ اندازی کے مطابق درست طریقے سے نامزد کیا گیا ہے یا نہیں جب تک کہ نامزد ادارے کے لیے خالی نشستوں کی تعداد پوری نہ ہو جائے۔
  • CERC کو ایسے نامزد افراد کا اعلان کرنا چاہیے جو ضابطوں کے مطابق EC کے اراکین کے طور پر درست طریقے سے نامزد کیے گئے ہیں۔

بہ حیثیت عہدہ ممبران کی رجسٹریشن

  • تمام بہ حیثیت عہدہ ممبران کو الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی ضرورت ہے اور ان کی رجسٹریشن کی درستگی کا تعین امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لینے والی کمیٹی ("CERC") کرے گی۔ عام طور پر، ہر ایک ذیلی شعبے میں مخصوص دفاتر کے حاملین (یعنی مخصوص افراد) اس ذیلی شعبے کے بہ حیثیت عہدہ اراکین کے طور پر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔ تاہم، مندرجہ ذیل حالات کے تحت، مخصوص افراد کسی دوسرے شخص (یعنی مقررکردہ شخص) کو مقرر کر سکتے ہیں جو کسی متعلقہ ادارے میں عہدے پر فائز ہو تاکہ اس ذیلی شعبے کے بہ حیثیت عہدہ رکن کے طور پر رجسٹرڈ ہو جائے:
    • (1) مخصوص شخص بطور بہ حیثیت عہدہ رکن رجسٹرڈ ہونے کے لیے نااہل ہے، بشمول:
      • وہ موجودہ جغرافیائی حلقوں کے حتمی رجسٹر میں قانون ساز کونسل آرڈیننس (شق 542) ("LCO") کے تحت ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے (یا اس طرح رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواست نہیں دی گئی ہے) یا اسے جغرافیائی حلقے کے انتخابی حلقے کے لیے رجسٹرڈ ہونے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یا
      • وہ ایک اہم عہدیدار ہے جسے بنیادی قانون کے آرٹیکل (5)48 کے تحت نامزدگی کے تحت مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت کا ایک ڈائریکٹوریٹ آفیسر؛ حکومت کا ایک انتظامی افسر؛ حکومت کا ایک انفارمیشن آفیسر؛ ایک پولیس افسر؛ یا کوئی دوسرا سرکاری ملازم جو اپنی سرکاری حیثیت میں کسی مخصوص عہدے پر فائز ہو؛ یا
    • (2) مخصوص شخص ایک سے زیادہ متعین عہدوں پر فائز ہے، سوائے ذیلی شعبے کے جس کا متبادل انتظام پہلے سے قانون میں یا غیر قابل اطلاق ذیلی شعبوں میں بیان کیا گیا ہے۔
  • ایک بہ حیثیت عہدہ رکن یا مخصوص عہدے کا حامل فرد نامزدگی یا انتخاب کے ذریعے EC کا رکن نہیں بن سکتا۔ ایک مخصوص شخص کو EC سے مستعفی سمجھا جائے گا اگر وہ مزید متعلقہ مخصوص عہدہ پر فائز نہیں ہے۔ ہر فرد کو صرف ایک ذیلی شعبے کے بہ حیثیت عہدہ رکن کے طور پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔